23 مئی، 2023، 2:14 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 85119813
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کی 11 دستاویزات پر دستخط

تہران، ارنا – ایران اور انڈونیشیا کے اعلیٰ عہدیداروں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور سیاسی روابط کو فروغ دینے کے لیے تعاون کی 11 دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں 11 تعاون کی دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب منگل کو منعقد ہوئی۔
معاہدوں میں ترجیحی تجارت، ویزا کی چھوٹ، ثقافتی تبادلے، دواسازی کی مصنوعات کی پیداوار کی نگرانی میں تعاون، سائنسی، تکنیکی اور اختراعی میدانوں میں تعاون اور تیل اور گیس کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون شامل ہیں۔
ان دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشتوں پر انڈونیشیا اور ایران کے صدور اور دونوں ممالک کے سینئر وزراء کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کو انڈونیشیائی ہم منصب جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر جنوبی ایشیائی ملک جکارتہ کے دورے کے لیے تہران سے روانہ ہوگئے۔
انڈونیشیا کے دورے پر صدر رئیسی کے ساتھ کئی وزراء بھی ہیں۔
ایرانی وفد انڈونیشی حکام اور اسکالرز کے ساتھ ساتھ ایرانی تارکین وطن کے ساتھ مختلف ملاقاتیں کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .